عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایت پر پولیس افسران میں انویسٹیگیشن اخراجات کے چیکس تقسیم
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایت پر پولیس افسران میں انویسٹیگیشن اخراجات کے چیکس تقسیم
تفصیلات کے مطابق
ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی ہدایت پر ضلع عمرکوٹ کے مختلف تھانوں اور یونٹس میں تعینات افسران میں انویسٹیگیشن کے اخراجات کی مد میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد تفتیشی عمل کو بہتر بنانا، پولیس افسران کو درپیش مالی چیلنجز میں ریلیف فراہم کرنا اور انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اس موقع پر انسپکٹر اشوک کمار، غلام مصطفیٰ شاہ، ممتاز علی بابر، روشن علی لغاری، صالح رام میگھوار، عزیز احمد رحیمون، غلام مرتضیٰ پٹھان، مہناز اعوان، محمد انور، محمد اشرف غوری، نور حسن بھرانی، نور محمد نوهانی، رتّن سنگھ بھیل، روشن دین جنجھی، شیر محمد ، امید علی رحیمون، عاشق علی چانڈیو، دل محمد بنگلانی، عمران خان گجو، خدا بخش ، محمد افضل آرائیں، محمد شریف کھوسو، نفیس احمد، نسیم احمد، نثار احمد کنبھر، قطب دین اریسر، سادات احمد آرائیں، زوار حسین دلوانی، بہادر، زاہد اور عبدالعزیز سولنگی کو ان کی تفتیشی سرگرمیوں میں مدد کے لیے رقوم فراہم کی گئیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کا کام انتہائی اہم اور حساس ہوتا ہے، اور ان کی معاونت کرنا محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افسران کو درپیش وسائل کی کمی کو دور کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے عمل کو شفاف، تیز تر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔
مزید برآں، ایس ایس پی عمرکوٹ نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور فرض شناسی سے انجام دیں تاکہ عوام کو فوری اور مکمل انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ