November 16, 2026

میانوالی(اللہ نوازخان)سنت ابراہیمی ادا کرنے کے بعد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ

IMG-20250606-WA0269

میانوالی(اللہ نوازخان)سنت ابراہیمی ادا کرنے کے بعد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ گلی،محلےیا راستوں پر پھینکنے سے اجتناب کریں۔قربانی ایک اہم فریضہ ہے اس سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے۔نصر اللہ خان
تفصیلات کے مطابق نصر اللہ خان نے کہا ہےکہ سنت ابراہیمی ادا کرنے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی،محلےیا راستوں پر نہ پھینکی جائیں،تاکہ دوسرے تکلیف سے محفوظ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قربانی ایک اہم فریضہ ہےاور اس کا مقصد ہے کہ اللہ تعالی کی رضا حاصل کی جائے،لیکن قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں وغیرہ ان جگہوں پر پھینک دی جائیں جہاں لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہےیا آبادی والی جگہ پر پھینک دی جائیں تو اس سے لوگوں کو تکلیف ہوگی۔گندگی پھینکنے سےگلیاں اور محلے بھی گندے ہو جائیں گےاور صفائی کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے،اس لیے ضروری ہے کہ آلائشیں وغیرہ ایسی جگہ پر پھینکی جائیں جہاں سرکاری عملہ آسانی سے ان کو تلف کر سکے۔اگر ایسا پوائنٹ دور ہےتو قربانی کرنے والے کو چاہیے کہ وہ آلائشوں کو مناسب طریقےسےخودٹھکانے لگائے۔نصر اللہ خان کامزیدکہنا تھا کہ بطور مسلمان ہمارا رویہ ایسا ہونا چاہیے جس سے دوسروں کوآسانیاں ملیں۔کافی غیر مسلم بھی ان علاقوں میں رہتے ہیں جہاں قربانی کے جانور ذبح کیے جاتے ہیں اگر گندگی پھینکیں گے تو وہ بھی تکلیف اٹھائیں گے۔ہمارا عمل دوسروں کے لیے ایک اچھا سبق ہونا چاہیے،نہ کہ دوسرے متنفر ہوں۔