November 16, 2026

جب فرزند رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ حاجیوں کے لباس میں لوگ تلواریں لیے میرے قتل کے درپے ہیں

IMG-20250605-WA0280

جب فرزند رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ حاجیوں کے لباس میں لوگ تلواریں لیے میرے قتل کے درپے ہیں اگر میں حج ادا کرتا ہوں تو جنگ ادھر ہی چھڑ جائے گی اور خانہ خدا کی حرمت پامال ہو جائے گی کعبتہ اللہ میدان جنگ بن جائے گا اپ نے اس حج کو عمرہ میں تبدیل فرمایا اور خانہ خدا کو الوداع کہتے ہوئے اپ نے لوگوں سے ایک خطبہ ارشاد فرمایا اپ نے دیکھا کہ لوگ رغبت سے اگے بڑھ بڑھ کر حجر اسود کو بوسے دے رہے تھے تو فرزند رسول نے حجاج سے پوچھا اۓ بندگان خدا اس حجر اسود کو کیوں چوم رہے ہو تو جوابا کہا کہ اسے اس لیے چوم رہے ہیں کہ اپ کے نانا چوم گئے ہیں اپ کے نانا کی سنت ہے تو اتنا روئے فرزند بتول کے انسو داڑھی سے بہنے لگے اور فرمایا حیرت ہے کہ جس پتھر کو میرے نانا نے ساری زندگی ایک بار چوما * اور ہے بھی پتھر اسے چومے جا رہے ہو اور فرمایا مجھے چومتے چومتے تھکتے بھی نہیں تھے مجھے مارے جا رھے ہو 😭😭