November 16, 2026

پنجاب بھر میں عید کے بعد سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ۔*

20250605_165002

*پنجاب بھر میں عید کے بعد سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ۔*

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے، سمر کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں محدود وقت کے لیے ہوں گی، کلاسز صرف صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سمر کیمپس کا مقصد بچوں کی تعلیمی استعداد کو برقرار رکھنا اور امتحانات کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔

حتمی منظوری کے بعد تمام اضلاع کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی، والدین اور اساتذہ کی رائے بھی فیصلے میں شامل کی جا رہی ہے۔