سکھر( بیورو چیف سید ۔ویر حسین زیدی )مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی اطلاعات پر سکھرمیں محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا،
سکھر( بیورو چیف سید ۔ویر حسین زیدی )مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی اطلاعات پر سکھرمیں محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا، زائد کرایوں پر کاروائی کا آغاز، بائی پاس ودیگر شاہراہوں پر چیکنگ، مسافروں سے زائد کرائے لینے پر ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد، مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کروا دیا، کاروائی عید کے بعد بھی جاری رہے گی،وسیم میمن۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن، کمشنر سکھر فیاض عباسی اور ڈی سی سکھر ایم بی راجہ دھاریجو کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر کے سیکرٹری وسیم میمن نے اپنے عملے کے ہمراہ موٹروے پولیس کی مدد سے سکھر، روہڑی بائی پاس، موٹروے اور دیگر شاہراہوں پر عید کے لیے اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے پر کاروائی کا آغاز کردیا ہے سیکریٹری آر ٹی اے اور ان کے عملے نے سکھر روہڑی بائی پاس، موٹروے اور قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی اور کراچی سے پنجاب و اندرون سندھ کے دیگر شہروں کو جانے والی کوچز اور دیگر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرائے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور مسافروں کی زائد کرائے وصول کرنے کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے اورمسافروں سے لیے گئے زائد کرائے بھی ان کو موقع پر ہی واپس کرائے اور ٹرانسپورٹرز کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے دوبارہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا تو ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اےسکھر وسیم میمن نے بتایا کہ مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف عید کے بعد بھی پردیسیوں کی واپسی تک جاری رہے گی۔