November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )یوٹیلٹی اسٹور کے کانٹریکٹ ملازمین کو جوائنگ نہ دینے کے خلاف لاڑکانہ ،دادو اور رحیم یار خان ریجن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ

IMG-20250606-WA0233

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )یوٹیلٹی اسٹور کے کانٹریکٹ ملازمین کو جوائنگ نہ دینے کے خلاف لاڑکانہ ،دادو اور رحیم یار خان ریجن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پرآل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کی کال پر ملازمین کی بڑی تعداد نے سکھر زون اور ریجنل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے والے عمل کی شدید مذمت کی سکھر زون ریجنل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماؤں میں محمد بچل بھٹو ‘ راشد علی مھر و دیگر شامل تھے مظاہرے سےخطابات کے دوران یونین رہنماوں عبدالقیوم برڑو ودیگر کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ لاڑکانہ ‘ شکارپور ‘ دادو ‘ گھوٹکی اور رحیم یار خان میں کانٹریکٹ ملازمین کو عدالتی بحالی کے حکم نامے کے باوجود جوائینگ نہیں دی جارہی ہے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ لاڑکانہ ‘ دادو اور رحیم یار خان ریجن میں زونل منیجر سکھر طارق احمد وگن ھے کے زبانی حکم نامے منع کرنے پر عیدالضحی کے موقع پر تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے اور عرصہ دراز سے یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کو ایک تو ریگولر نہیں کیا اور اب 15 فیبروری اور 2 مئی کو انہیں جبری طور پر بنا کسی سبب کے بغیر کچھ دیئے نوکری سے بے دخل کیا گیا اور اب جب ملازمین کو این آئی آر سی کی معزز عدالتوں نے انہیں بحال کیا ہے تو انہیں واضح عدالتی حکم نامے کے باوجود جوائینگ نہیں دی جارہی اور ایک ہی زون سکھر میں ڈیلی ویجز کو زونل و ریجنل آفس سکھر ‘ شکارپور اور گھوٹکی میں تنخواہیں دی رہی ہے جبکہ دادو ‘ لاڑکانہ اور رحیم یار خان ریجن کے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تنہا نا سمجھا جائ ہم ملازمین کے تمام جائز حقوق کا بھرپور دفاع کرینگے انہوں نے متعلقہ محکمے کے بالا حکام و افسران سے مطالبہ کیا کہ عیدالضحی سے قبل ملازمین کی فل فور جوائینگ دیتے ہوئے جن ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں انہیں فوری تنخواہ ادا کی جائے بصورت دیگر ملازمین انصاف کیلئے عدالت راستہ اختیار کرنے سمیت ہر قسم کا سخت احتجاج کرنے کا حق محفوظ سمجھتے ہیں ۔