سکھر( بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی )سکھر میں پروانشل بلڈنگ کے سابق ایکسیئن دانو مل نے کلرکوں سے مل کر محکمے کو کروڑوں روپے کا چونا لگادیا، اپنے آخری تین ماہ میں چار
سکھر( بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی )سکھر میں پروانشل بلڈنگ کے سابق ایکسیئن دانو مل نے کلرکوں سے مل کر محکمے کو کروڑوں روپے کا چونا لگادیا، اپنے آخری تین ماہ میں چار سے پانچ کروڑ روپے کی کوٹیشنز کردیں، نیا آنے والا ایکسیئن بھی چارج لیتے ہی پریشان، غیر قانونی طریقہ سے کوٹیشنز پر ٹھیکیدار بھی انگشت بدنداں، سیاسی سماجی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کردیا، ریٹائر ہونے والے ایکسیئن کے خلاف عدالتی حکم پرغیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری انٹی کرپشن میں پینڈنگ، سوائے نوٹسز کے انٹی کرپشن بھی کوئی کاروائی آگے نہ بڑھا سکا، تفصیلات کے مطابق سکھر میں ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے مختلف ڈپارٹمنٹس پروانشل ہائی ویز، ڈسٹرکٹ روڈز، پروانشل بلڈنگز اور ڈسٹرکٹ بلڈنگز میں اب عجب کرپشن کی غضب کرپشن کی کہانیاں سامنے آنا اب معمول بن گیا ہے ایسی ہی ایک اور کرپشن کی کہانی پروانشل بلڈنگز ڈپارٹمنٹ میں سامنے آئی ہے جہاں پر سابق ایکسیئن دانو مل جو مئی 2025 میں اپنی ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ہیں انہوں نے جاتے جاتے اپنی ملازمت کے آخری چار ماہ ماہ جنوری، فروری، مارچ اور اپریل 2025 میں اپنے محکمے کے ٹینڈر کلرک وحید بلو، بل کلرک امان اللہ اجن اور ایک چپراسی کے ساتھ مل کر ادارے اور قومی خزانے کو غیر قانونی کوٹیشنز کرکے مبینہ طور پرچار سے پانچ کروڑ روپے کا چونا لگا دیا اور مال سمیٹ کر اپنی زندگی آسان کردی ہے جبکہ ان لیگل کوٹیشنز کے ذریعے ملنے والی کمیشن کی رقم میں ٹینڈر کلرک وحید بلو اور بل کلرک امان اللہ اور ایک چپراسی تک کو بھی بڑا حصہ دے دیا ہے دانو مل کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے ان کی جگہ پر پروانشل بلڈنگز ڈپارٹمنٹ کے نئے تعینات ایکسیئن علی رضاشاہ بھی دانو مل اور اس کے ساتھیوں کی اس ہاتھ کی صفائی پر پریشان ہوگئے ہیں اور انہوں نے جب اس حوالے سے معلومات لی تو وہ سخت تذبذب میں مبتلا ہیں جبکہ جن ٹھیکیداروں کو کمیشن کے عیوض یہ کوٹیشنز دی گئی ہیں وہ خود انگشت بدنداں ہیں جبکہ اس سارے معاملہ سے باخبر ہونے کے باوجود چیف انجنیئر پروانشل بلڈنگ تک کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں واضع رہےکہ پروانشل بلڈنگ ڈپارٹمنٹ میں ریٹائر ہونے والے ایکسیئن دانو مل پر پہلے ہی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ۔ ڈسٹرکٹ روڈز میں پیسوں کے عیوض نوکریاں دینے کے الزام کے تحت انکوائری انٹی کرپشن سکھر ڈپارٹمنٹ میں زیر التوا ہے اوراس انکوائری میں سوائے نوٹسز کے اجرائ کے مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جس پر سکھر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔