November 16, 2026

بہاولنگر( )ضلع بھرمیں 314مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔1400سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او کامران اصغر

20250605_165002

بہاولنگر( )ضلع بھرمیں 314مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔1400سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید الاضحیٰ کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔اس موقع پر 1400سے زائد پولیس اہلکاران نماز عیدپر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں پکٹس لگائی جائیں گیں، اور خار دار تاروں کی مدد سے راستوں کو محفوظ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ملازمین کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل بریف کریں۔سماج دشمن عناصرپرکڑی نگاہ رکھیں کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ وشناخت کے مساجد و امام بارگاہ میں داخل نہ ہو نے دیا جا ئے۔ نماز عید کے دوران ضلعی پولیس محنت و جاں فشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ،ایگل اسکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں۔ غفلت اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی۔فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور063-9240064پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کوہلڑبازی،آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے ،دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی ،جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے،منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ،اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندیا ں لگائی ہیں،جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی پولیس محدود وسائل میں رہ کر عوام کے جان ومال کو یقینی بنائے گی۔
پبلک ریلیشن آفیسر
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر۔۔