November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

20250605_165002

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام افتاب احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم کے ہمراہ مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی میں صفائی، سیکیورٹی، جانوروں کی ویٹنگ، اور شہری سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
افسران نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور منڈی میں پلاسٹک اور دیگر فضلہ جات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیوں کے انتظامات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔