November 16, 2026

وائڈ لائف پارک میں عالمی یومِ ماحولیات کی تقریب، زیرو پلاسٹک اور زیرو آلودگی کا عزم

20250605_165002

وائڈ لائف پارک میں عالمی یومِ ماحولیات کی تقریب، زیرو پلاسٹک اور زیرو آلودگی کا عزم

بہاولنگر ( ) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وائڈ لائف پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع “زیرو پلاسٹک، زیرو آلودگی” تھا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم سمیت مختلف متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ، پلاسٹک کے استعمال میں کمی، اور قدرتی ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں پلاسٹک کا استعمال کم کر کے ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔