ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس، ڈسٹرکٹ و جیل کونسل کے امور کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس، ڈسٹرکٹ و جیل کونسل کے امور کا جائزہ
بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کونسل اور جیل کونسل کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں صحت عامہ کی بہتری، جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، اور اضلاع میں صحت کے شعبے سے متعلق جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اپنی اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام ادارے باہمی تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔