*تحصیل بہاولنگر میں کپاس کی بحالی کے منصوبے کے تحت کسان سیمینار کا انعقاد*
*تحصیل بہاولنگر میں کپاس کی بحالی کے منصوبے کے تحت کسان سیمینار کا انعقاد*
بہاولنگر ( ) کپاس کی بحالی کے منصوبہ 2025-26 کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر کے زیر اہتمام الفاروق میرج ہال بہاولنگر میں ایک تحصیل سطح کا کپاس سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر نے کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، کیڑوں کے مؤثر تدارک، کھاد کے استعمال اور آبپاشی کے جدید طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کسانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں جیسے نشان کارڈ، کاٹن ویلی پراجیکٹ اور سبسڈی اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سیمینار سے ریحان عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے بھی خطاب کیا اور کپاس کی بہترین پیداوار کے لیے کھاد اور جڑی بوٹیوں کے انتظام، فصل کی پتلی کرنے اور آبپاشی کے موثر طریقوں پر زور دیا۔
اس موقع پر تقریباً 200 کسانوں نے شرکت کی اور جدید زرعی طریقوں سے مستفید ھوئے