106

۔۔ ایک بہترین معلم ، ایک عظیم انسان ، ایک خادم دین ۔۔۔ ۔۔۔ حاجی سید سلطان علی شاہ بخآری صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ تحریر ۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ ایک بہترین معلم ، ایک عظیم انسان ، ایک خادم دین ۔۔۔
۔۔۔ حاجی سید سلطان علی شاہ بخآری صاحب ۔۔۔
۔۔۔ تحریر ۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ایک اس دنیا میں کامیاب انسان وہ ہے جو شخص بن کر نہیں شخصیت بن کر جیتا ہے ۔ کیونکہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شخص مرجاتا ہے مگر شخصیت ژندہ رہتی ہے ۔ جس شخص کے دل میں انسانیت کا احساس ہو ، اور جس کا دل ان لوگوں کے لئے دھڑکتا ہو ، وہ ایسے افراد کے لئے بہت اچھا سوچتا ہو ۔ اسکی اپنی زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آکر انکو اس قابل بنایا جائے کہ وہ ملک وقوم کے باوقار ، باعزت شہری بن سکیں ۔ ایسے افراد کی بدولت ایسے افراد ملک کے مفید شہری بنتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک گمنام شخصیت جن کی بدولت ہزاروں طلباء زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر وطن عزیز کے مختلف محکموں میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ اس وطن کے لئے ہیرے تیار کرنے والے جوہری کا نام سید سلطان علی شاہ ولد سید الطاف حسین شاہ قوم سید بخآری سکنہ کے پلاٹ تحصیل رینالہ خورد ہے ۔ موصوف 1956 میں اسی گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد مڈل کے لئے ڈولن 27 میں چلے گئے ۔ بعد ازاں میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول حبیب آباد (واں رادھارم) سے حاصل کرنے کے بعد FSC گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پتوکی جبکہ BSC ایف سی کالج لاہور سے کی ۔ بعد ازاں بی ایڈ ، ایم ایڈ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاہور سے امتیازی نمبروں سے کیا ۔ پھر ایک دن اسی سکول کا طالب علم ، اسی ادارے میں بطور استاد کا پہنچا ۔ دوران سروس ایم اے پنجابی ، ایم اے عربی کیا ۔ 2013 ڈبل ایم کی بنیاد پر سائنس ٹیچر سے گزیڈ پوسٹ پر سبجیکٹ اسپشلسٹ تعینات ہوئے ۔ 2016 میں مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ۔ ملازمت مکمل ہونے کے بعد پہلی خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ کا گھر تعمیر کیا جائے ۔ پہلی مسجد انوار مدینہ نزد ہائی سکول ، جبکہ دوسری جامع مسجد تاجدار مدینہ پرانے شہر حبیب آباد میں مکمل کروالی ۔
۔۔۔ پوری سروس خیر تقسیم کرنے والے آج بھی فی سبیل اللہ طلباء و طالبات کو گائیڈ کرنے میں مصروف ہیں ۔ پوری دنیا میں انکے شاگرد اعلی عہدوں پر فائز ہیں ۔ انکے شاگرد انکی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ یہ کسی بھی طالب علم اور استاد کے لئے بڑے فخر کی بات ہوتی ہے ۔ جو تعلیم مکمل کرنے اور اپنی حقیقی زندگی میں کسی مقام پر پہنچ کر بھی اپنے ایسے رہبر ، راھنما ، معلم کو یاد رکھے ۔ یہ بھی ایک بہت بڑی بات ہوتی ہے
۔۔۔ سید سلطان علی شاہ بخآری کے دو بیٹے سید طلحہ بخآری ، دوسرے کا نام سید عبدالعمید بخآری جبکہ بیٹاں مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دے کر والدین کی نیکیوں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہیں ۔
۔۔۔۔ سید سلطان علی شاہ بخآری جیسے اساتذہ کبھی فراموش نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے اپنے حصے کا جو دیا جلا کر طلباء و طالبات میں روشنی بھری ، یقینا اسی دئیے سے بہت سے دئیے روشن ہو رہے ہیں ۔ یہ بلاشبہ صدقہ جاریہ ہے ۔ ایک جانب استاد کی خدمات اور دوسری جانب شاگردوں کی خدمات ، یہی سلسلہ جاری رہے تو اساتذہ سینہ تان کر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ ویسے تو میں بھی اساتذہ کی پیداوار ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ انکی کلیدی کردار مجھے اس مقام پر لے آیا کہ میں بھی کچھ الفاظ احاطہ تحریر میں لانے کے قابل ہوا ہوں ۔ آئیے ایسے اساتذہ کی قدر کریں ۔ جن کی بدولت آج ہم سب کامیابی کی منازل طے کرتے جارہے ہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں