November 16, 2026

ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آگاہی ریلی، بلدیہ کمیٹی سے شروع ہوئی عیدالاضحی پر آلائشوں کے لیے پلاسٹک بیگز تقسیم۔

20250605_165002

ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آگاہی ریلی، بلدیہ کمیٹی سے شروع ہوئی عیدالاضحی پر آلائشوں کے لیے پلاسٹک بیگز تقسیم۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ مسلم لیگ زیڈ نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمٰن، میاں عبدالحنان، ضلعی صدر نمبرداران عظیم عقیل گوہیر، چوہدری عثمان انعام، طاہر توگیروی، انچارج ویسٹ مینجمنٹ باؤ نزیر، سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی میڈیا نمائندگان، ڈاکٹر راشد سعدی،، میاں وحید اور میاں عدنان چوہدری سجاد خان رانا فیاض فیاض رامے سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر زاہد حسین انجم راؤ احمد سعیدی ڈاکٹر عارف رضا ملک ایم آصف قمر حافظ ثاقب محمود ڈاکٹر ذوالفقار قریشی بھی شریک ہوئے۔ریلی کے دوران شہریوں میں آلائشیں جمع کرنے کے لیے پلاسٹک بیگز مفت تقسیم کیے گئے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ طریقہ کار کے تحت ٹھکانے لگائی جا سکیں اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔
ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز کے ذریعے صفائی کا پیغام عام کیا۔ اے سی ہارون آباد اور ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے دوران بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں، آلائشیں کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں اور فراہم کردہ بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر رکھیں۔اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمٰن نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اور عیدالاضحی جیسے مواقع پر یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر محکمے عوامی سہولت کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔شرکاء نے مہم کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف صفائی کے کلچر کو فروغ دیتی ہیں بلکہ ماحول دوست طرزِ زندگی کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہے۔