خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا انلاین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے . ملتان روڈ کی تیز رفتار گاڑیوں نے ایک اور
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا انلاین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے . ملتان روڈ کی تیز رفتار گاڑیوں نے ایک اور ماں کی گود سونی کردی جو اس سڑک پر ہونے والے حادثات میں اب تک کئی ماؤں کی گود اجڑ چکی ہے ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ گزشتہ روز بھی پیش آیا جس میں ماسٹر اختر علی کوثر نمبردار کا پوتا اور ساجد اختر کا جواں سال بیٹا حسان ساجد جو فسٹ ایئر کا طالب علم تھا دوکوٹہ سے گھر جا رہا تھا کہ 83 بوڈ کے قریب روڈ حادثہ کا شکار ہوگیا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا اس سے قبل میٹرک امتحان کے پریکٹیکل دے کر آنے والا نوجوان ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بے ہنگم ڈرائیونگ کی بھینٹ چڑھ گیا تھا عوام الناس ڈی پی او وہاڑی محمد افضل خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تیز رفتاری کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیں اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کروائیں تاکہ آئندہ ایسے خونی واقعات سے بچا جاسکے