November 16, 2026

سکھر مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سکھر (آپیکا ) پاپولیشن ڈپارٹمنٹ سکھر کے سیکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے محمد بن قاسم پارک تا سکھر

IMG-20250605-WA0219

سکھر مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سکھر (آپیکا ) پاپولیشن ڈپارٹمنٹ سکھر کے سیکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے نعریبازی کی ، مظاہرے کی قیادت آپیکا سندھ کے صدر مقبول حسین مہر کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں اشرف خان جتوئی ، پناہ سومرو ، میڈم آسیہ بیگم ، شاہد حسین بھٹو ، ریاض حسین شاہ ، محمد حنیف چاچڑ ، میڈم حسینہ ، نثار احمد میمن و دیگر شامل تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅںکا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں نہایت قلیل ہو چکی ہیں، اس لیے فوری طور پر اس بجٹ میں 200 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے اسکیلز کو اپ گریڈ کیا جائے اور ٹائم اسکیل کی سہولت دی جائے تاکہ وہ بھی دیگر محکموں کے برابر ترقی حاصل کر سکیں۔رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ تمام کنٹریکٹ (کچے) ملازمین کو فوری طور پر مستقل (ریگولر) کیا جائے، تاکہ ان کا روزگار محفوظ ہو سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی اولاد کے لیے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے، تاکہ ملازمین کے خاندانوں کو سہارا مل سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنوینس الاو¿نس، ہاو¿س رینٹ الاو¿نس اور میڈیکل الاو¿نس میں بھی مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کیا جائے بصورت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے پر سخت احتجاج کی کال دی جائیگی ۔