November 16, 2026

سکھر عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرینیں، سکھر میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا معائنہ

IMG-20250605-WA0218

سکھر
عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرینیں، سکھر میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا معائنہ

روہڑی (بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت، آرام دہ سفر اور عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے رش پر قابو پانے کے لیے 2 جون سے 4 جون 2025 کے دوران خصوصی ٹرینوں کا اہتمام کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کے درمیان چلائی گئی ہیں تاکہ شہری اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ خصوصی ٹرینوں میں اضافی کوچز، بہتر صفائی، کھانے پینے کی معیاری سہولیات اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو دورانِ سفر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس سلسلے میں آج 2 جون کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر، شاہد عباس ملک نے کراچی سے آنے والی ایک خصوصی ٹرین کا روہڑی اسٹیشن پر خیرمقدم کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود مسافروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔معائنے کے دوران شاہد عباس ملک نے ٹرین کے مختلف ڈبوں میں صفائی کے نظام، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور سیکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مسافروں نے مجموعی طور پر فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شاہد عباس ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے عید جیسے اہم مواقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ریلوے حکام نے مزید کہا کہ خصوصی ٹرینوں کے شیڈول اور بکنگ کے حوالے سے مکمل تفصیلات پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ اور متعلقہ ریلوے اسٹیشنز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔