جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی پر احتجاج کے نام پر عوام کو اکٹھا کیا ، اور تقریر میں عمران خان اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ،
جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی پر احتجاج کے نام پر عوام کو اکٹھا کیا ، اور تقریر میں عمران خان اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، بلکہ یوں کہہ لیں کہ عمران خان پر برس پڑے ، ان کی تقریر سے یوں لگ رہا تھا جیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی واحد وجہ عمران خان ہے ،
بہت زیادہ مایوسی ہو رہی ہے ، بہت سے لوگوں کا دعویٰ تھا کہ نعیم الرحمٰن پہلے امیروں جیسے نہیں ہیں ، مگر انہوں نے سب کے دعوے جھوٹے ثابت کر ڈالے ۔ جماعت اسلامی کی ہمیشہ سے عادت رہی ہے کہ عوامی رائے کا رخ جس جانب ہو یہ اس کے الٹ چلنے لگتی ہے ۔ آج جب جماعت اسلامی بجلی کے بلوں پر احتجاج کے نام پر دھرنا دینے والی ہے اور انہیں تحریک انصاف سمیت بہت سے حلقوں کی جانب سے پذیرائی بھی ملی تو انہوں نے اپنی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑ دیا ۔ نعیم الرحمٰن کی تقریر کے بعد ” حکومت” نے انہیں تین دن تک دھرنے کی اجازت دے دی ہے ، شائد حکومت نے سوچا ہو کہ چلو، اسی بہانے تین دن تک عمران خان پر تنقید تو کریں گے ۔