پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہریوں کی جانب سے کئیں بار شکایت کی گئ سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملا
جھنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں تک ہی محدود ہیں اور نچلے عملے سے کارروائیاں کروا کرسب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں اگر کوئی شہری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کسی بھی اشیاء کے زائد ریٹ کی شکایت کرتا ہے تو سوائے رسوائی کچھ نہیں ملتا ہے اوپر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شہریوں پر ہی چڑھائی کر دیتے ہیں اور غصہ میں کال کاٹ دیتے ہیں جھنگ میں اس وقت انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ فروخت کی جاتی ہے اس پر ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہوتا دکھائی دے رہا ہے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اجلاس بھی کئے گئے لیکن کسی ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عملی کام نہ کیا ہے دوکانداوں کی طرف سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی روایت برقرار ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے