نام: تسنیم کوثر قلمی نام : تسنیم کوثر تعلیم: پی ایچ ڈی اسکالر ساہیوال میںں پیدا ہوئی
نام: تسنیم کوثر
قلمی نام : تسنیم کوثر
تعلیم: پی ایچ ڈی اسکالر
ساہیوال میںں پیدا ہوئی ،اوکاڑہ سکول کالج سے تعلیم حاصل کی،شادی کے بعد لاہور مسکن بنا ۔ادب سے وابستگی ہے جس کو سکول کی بزم ادب نے فروغ دیااور یہ شوق اب تک قائم ہے ۔ایک شعری مجموعہ ،ایک افسانوی مجموعہ اور تین سفر نامے شائع ہو چکے ہیں۔
1۔ کہانی ان دنوں کی. سفرنامہ انڈیا2007
2۔جہاں رحمت برستی ہے.سفرنامہ حجاز2010
3۔ مجھے اس دیس جانا ہے.
(سفرنامہ ملائیشیا )2021
4۔سرگوشی (شعری مجموعہ)2012
5۔چبھن (افسانوی مجموعہ)2017
6۔ایم فل مقالہ
ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا
بہ حیثیت مدون
7۔سنہری تکون سفرنامہ
امن وفد کی داستان
پاکستان اور انڈیا کے بہت سے مؤقر جریدوں میں لکھتی ہوں بہت سے ریسرچ آرٹیکل مختلف ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں چار کتابیں زیر طبع ہیں کچھ پائپ لائین میں ہیں انڈیا اور پاکستان کے کئی مشاعروں اور ادبی محفلوں میں شرکت کر چکی ہوں۔بہت سے علمی ،ادبی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ بزم تعبیر کی چیئر پرسن ہوں اور اس پلیٹ فارم سے اکثر بہت سی ادبی تقریبات کرواتی ہوں ۔تیس برس ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں ،عاصمہ جہانگیر کے ادارے میں پیرالیگلز ٹریننگ کروانے کی ذمہ داری نبھائی اے۔جی۔ایچ۔ایس لیگل ایڈ سیل میں میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پہ کام کیا ہے۔عورتوں اور بچوں پر تشدد کی فیکٹ فائنڈنگ کر کے مالی قانونی مدد فراہم کی ہے اور جلائی گئی عورتوں کے لیے آواز اٹھائی اور ان کی ہر ممکن مدد کی ہے پیرالیگل سینٹر اسلام پورہ لاہور کی سینٹر انچارج رہی ہوں ۔ خواتین کے لیے مفت قانونی امداد کے لیے کوشاں رہی ہوں ۔ آج کل روٹری کلب لاہور شادمان کی ممبر ہوں اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے اپنے کلب کے ساتھ کام کر رہی ہوں سال2021 میں روٹری کلب لاہور شادمان کی صدر رہی ہوں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو آگاہی مہم کا حصہ ہوں۔روٹری انٹرنیشنل پولیو ایوارڈ لے چکی ہوں ۔ بہت سے ادبی ایوارڈ حاصل کیے ہیں بہت سی ادبی اور فلاحی تنظیموں کا حصہ ہوں اور روٹری کلب لاہور شادمان کی پولیو چئیر سنبھالی ہوئی ہے آج کل مقبول ترین جریدے تخلیق میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہوں ڈور آف ایئر نیس کے جھگی سکول میں ہفتہ وار اصلاحی کہانی سنانے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے