November 16, 2026

کمیر شریف: تھانہ کمیر کی حدود میں چوری کی واردات، سونا اور نقدی لے اُڑے

20250603_062433

کمیر شریف: تھانہ کمیر کی حدود میں چوری کی واردات، سونا اور نقدی لے اُڑے

کمیر شریف (دعا نیوز) تھانہ کمیر کے علاقے محلہ حاجی آباد میں چوری کی ایک افسوسناک واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم چور ایک گھر سے قیمتی اشیاء لے اُڑے۔ ذرائع کے مطابق چور گھر سے آدھا تولہ سونا اور 10,000 روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب گھر کے افراد کسی کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر دروازہ کھلا پایا گیا اور سامان بکھرا ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ چور صرف زیورات اور نقد رقم لے کر فرار ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کمیر کو دے دی گئی ہے، جہاں سے پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کا نظام بہتر بنایا جائے اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید تفصیلات جلد…