November 16, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔مریم نواز شریف

IMG-20250603-WA0310

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام
فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔مریم نواز شریف
جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔مریم نواز شریف
غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔مریم نواز شریف
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ -مریم نواز شریف
کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا-مریم نواز شریف
دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہیں۔مریم نواز شریف
بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں۔مریم نواز شریف
پنجاب میں معصوم بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ -مریم نواز شریف
پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پاکستان میں پہلی بار ’چائلڈ پروٹیکشن پالیسی‘ کی منظوری دی ہے۔مریم نواز شریف
پنجاب کا ہر ادارہ، ہر قانون اور ہر قدم بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لیے ہم آہنگ ہے۔مریم نواز شریف
جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا۔مریم نواز شریف