November 16, 2026

میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین عیدالاضحی پر بقایاجات کے ساتھ رواں ماہ کی پینشن سے بھی محروم.

20250603_062433

میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین عیدالاضحی پر بقایاجات کے ساتھ رواں ماہ کی پینشن سے بھی محروم. وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ .
میلسی(محمدمختارسولگی) بدانتظامی کےباعث کنگال میونسپل کمیٹی میلسی جہاں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے وہیں میونسپل کمیٹی میلسی کے ریٹائرڈ ملازمین سالہاسال سے افسران کی نااہلی اور بےتوجہی کی وجہ سے اپنے بقایاجات کے لئے چیخ وپکار کررہےہیں۔ عیدالاضحی میں چند روز باقی ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے تاحال رواں ماہ جون کی پینشن بھی جاری نہیں کی ۔ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ کئی سال میونسپل کمیٹی کے ذمہ واجب الادا بقایاجات اور رواں ماہ کی پنشن فوری ادا کروائی جائے.