November 16, 2026

ایم آر ڈی تحریک میں قربانیاں دینے والے کریم داد خاصخیلی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

IMG-20250603-WA0311

ایم آر ڈی تحریک میں قربانیاں دینے والے کریم داد خاصخیلی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری، مختلف سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کا رحیمدانی خاندان سے اظہارِ افسوس

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور نامور سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی، ایم آر ڈی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے والے اور قربانیاں دینے والے مرحوم کریم داد خاصخیلی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے کونے کونے سے سیاسی، سماجی، ادبی، مذہبی اور صحافتی شخصیات عمرکوٹ پہنچ کر رحیمدانی خاندان سے اظہارِ افسوس کر رہی ہیں۔ تعزیت کرنے والوں میں انفارمیشن سیکریٹری فنکشنل لیگ حاجی محمد سلیم مہر، انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی برہان الدین کنبھر، سی ایم او ساجد علی شاہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جی ایم اسلم بھٹی، پیر جڑیل شاہ پچھمائی پیر، سید عمران شاہ، ایڈووکیٹ اسماعیل، خالد کنبھر، سید امداد علی شاہ قاسمانی، ڈی سی آفس سپرنٹنڈنٹ خلیل کنبھر، مہاراج کھیتپال، محمد اقبال، محمد نعیم درس، عرفان علی سموں، منٹھار آریسر، فیصل ناگوری، صوفی زاہد علی، ڈاکٹر محمد حنیف آریسر، صحافی امین ڈیپلائی، صحافی کانجی مل رکھیسر، میر شاہنواز شامی، سیٹھ مدن لال سومانی، صحافی کرشنا مالہی، سرفراز علی رند، سردار خالد عباسی، چوہدری خالد حسین، لال خان خاصخیلی، گڈو لغاری، دلیپ کمار کھیتانی، کرپال داس مہیشوری، سیٹھ گھنشام داس مہیشوری، چوہدری افضل، گلشیر علی راجپوت، قمرالحسن شاہ، سید اسلم شاہ، سید تنویر علی شاہ، امام بخش خاصخیلی، شام سانجھیرا، اصغر علی رند، علی رضا کھوسو، صحافی مدن بھیل، صحافی آزاد لال حسین، عمران علی کھوسو، خیر محمد، یوسی چیئرمین میان جان محمد عارف مہر اور کئی دیگر شامل تھے جنہوں نے رسول بخش رحیمدانی، ان کے بھائیوں اور بھتیجوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسی موقع پر ضلعی کونسل کے اجلاس میں بھی مرحوم کریم داد خاصخیلی، پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی کے صدر عبدالواحد سموں کی مرحومہ اہلیہ، اور پاک فوج کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ان تمام نیک روحوں کی سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔