November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) النور سپورٹس سٹیڈیم نورپور تھل میں شاندار شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

IMG-20250603-WA0300

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) النور سپورٹس سٹیڈیم نورپور تھل میں شاندار شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں علاقہ تھل کی نامور ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس شاندار ٹورنامنٹ میں پنجاب کے مشہور والی بال کلبوں احسن ملو لونا کلب، چوہدری باسط خوشاب کلب ، چوہدری نوید احمد وڑایچ کلب اور چوہدری فیصل پرویز بھٹی کلب کے کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ سپورٹس سٹیڈیم میں شائقین کا اس قدر رش تھا کہ تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ۔ دوران ٹورنامنٹ زینت محفل چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو انعامات سے نواز کر ان کی بھرپورحوصلہ افزائ کی۔ کھیلاڑیوں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔ یہ فلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ فوجی غلام عباس مرحوم کی یاد میں منعقد کیا گیا۔