November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سئنیر جرنلسٹ ڈاکٹر شاہد استقلال کا ایک اور اعزاز،

IMG-20250603-WA0299

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سئنیر جرنلسٹ ڈاکٹر شاہد استقلال کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ نامور سئنیر ڈاکٹر شاہد استقلال کو اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔. آپ پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و وقار کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ آپ کی علم وادب اور صحافت کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہء صحافت میں ناموری حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لاہور میں منعقد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی ایوارڈز کانفرنس میں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بطور سی ای او نظام ٹی وی ڈاکٹر شاہد استقلال کی گرانقدر خدمات ہیں۔ آپ علمی اور ادبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ وطن عزیز کی صحافت کے سرمایہء افتخار جناب ڈاکٹر شاہد استقلال کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازت سے نوازا جاچکاہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی منعقدہ پہلی ادبی ایوارڈز کانفرنس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور نامور سئنیر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر متعدد نامور قلمکاروں ،ادیبوں ، شاعروں ،مصنفوں اور صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔ جس میں ملک کے معروف قلمکاروں کو حسن کارکردگی ایوارڈزسے سرفراز کیا گیا ۔