اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاور زمان کی اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کے ہمراہ بھارتی جنگی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاور زمان کی اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کے ہمراہ بھارتی جنگی جارحیت کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 10/4 ایل کے بادل مسیح کو حکومت پنجاب کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے چیک کی تقسیم، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 10 لاکھ روپے مالیت کا چیک بادل مسیح کو دیا، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاور زمان نے کہا کہ پاک افواج کی شانہ بشانہ پاکستانی عوام نے بھی بزدلانہ بھارتی جنگی جاریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے بھارتی جنگی عزائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر زور دیا، بادل مسیح نے امدادی رقم کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔