اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف انسپیکشنز کیں، انہوں نے گول چوک میں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے اور عید گاہ روڈ پر تجاوزات کرنے والی دو دکانیں سیل کر دیں، اس کے علاوہ فیصل آباد روڈ پر عارضی تجاوزات اور جامعہ محمدیہ چوک میں عوامی شکایت پر تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو بھی وارننگ دی گئی، اس کے علاوہ روڈ پر کھڑی ریڑھیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف بازاروں میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں، تجاوزات کرنے والے دکاندار اور ریڑھی بان عوام کے لیے دشواری کا باعث نہ بنیں اور ان کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔