عمرکوٹ ،((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف )) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور
عمرکوٹ ،((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف )) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ عید کے تینوں دن صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، خاص طور پر عید سے پہلے اور بعد میں صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور مخصوص مویشی منڈیوں میں رکھے جائیں، اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ قربانی کے لیے فروخت کیے جانے والے جانور بیمار نہ ہوں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ مویشی منڈیوں میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ غریب لوگوں کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت دی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سید ساجد علی شاہ اور دیگر ٹاؤن افسران نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین حیسکو امتیاز میمن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں عید کی نماز 50 مقامات پر ادا کی جائے گی جن کی سیکیورٹی کے لیے 500 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت پیٹرولنگ جاری ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی عزیر احمد میمن، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پٹھورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، چیف میونسپل آفیسر سید ساجد شاہ، ایکسئین حیسکو امتیاز میمن، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ٹاؤن آفیسر سامارو و ڈورو نارو فرحان لغاری، متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ