خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے بھرپور علم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے بھرپور علم دوست اقدامات، محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا، عوامی ،سماجی ، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے متعدد سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینلز نصب کردئیے گئے اور دیگر تعلیمی اداروں میں یہ عمل تواتر سے جاری وساری ہے۔ مخیر حضرات کے تعاون سے اس مستحسن اقدام کی وجہ سے سالانہ بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ دوسری طرف اسی عظیم مشن کے تحت بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بھی تیزی سے تنصیب کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر محمد قیوم خان کی ہدایت پر سکولوں میں ای سی سی رومز کی مطلوبہ ضروریات کی فراہمی بھی یقینی بنادی گئ ہے اور سرکاری سکولوں کی بلڈنگز کی تزئین و آرائش قابل دید ہے ۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے ان علم دوست اقدامات کی وجہ سے نونہالان وطن کو جہاں بہترین تعلیمی ماحول میسر ہوگا وہیں ان کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت میں بھی مدد ملے گی۔