ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ ہارون آبادان
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ ہارون آبادان ایکشن، لاکھوں روپے مالیت کی بغیر لائسنس ،ڈیلر شپ وانوائسزکے زرعی ادویات برآمد،مقدمہ درج ،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ ہارون آباد مبشر اقبال نے مخبر کی اطلاع پر رحمت چوک ارشد ٹریڈرز پر چھاپہ مارا تو ملزم محمد ارشد ولد محمد افضل بغیر لائسنس ،بغیر ڈیلرشپ وانوائسز زمینداروں کو زرعی ادویات فروخت کر رہا تھا۔چیکنگ کے دوران ملزم ارشد سے سلفر، پیراکاٹ اور گارونر زرعی ادویات برآمد ہو ئیں۔جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ مبشر اقبال نے بطور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کروا کر مال مقدمہ بحوالہ پولیس کر دیا۔اس موقع پر مقامی کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ ہارون آباد مبشر اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے اس فعل کا احسن قدم قرار دیا جبکہ اس موقع پر چئیر مین پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ کے چئیر مین علی بٹر کی سر براہی میں ملنے والے الیکٹرانک وپر نٹ میڈ یا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ ہارون آباد مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی کاشتکاروں کی خون پیسنہ کی کمائی سے ہرگز کسی بھی شخص کو کسی بھی قیمت پر کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی۔پیسٹی سائیڈ کا کاروبار کرنے والے ڈیلر حضرات معیاری ادویات کی فروخت کو یقینی بناتے ہوئے اپنے سٹاک رجسٹر سمیت دیگر ڈاکو منٹیشن کو آپ ڈیٹ رکھے تا کہ قانونی تقاضے بھی مکمل کئے جا سکے۔