ہارون آباد
پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے عہدیداران کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کا مقامی تحصیل سب آفس میں کاٹا گیا اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری پاکستان کے عظیم لیڈر و رہنما ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل سب آفس ہارون آباد میں مقامی رہنماؤں اور عہدیداران کی طرف سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا مبارکباد باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا سالگرہ تقریب میں ہارون آباد کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر سنئیر نائب صدر حاجی محمد یٰسین عباسی کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آصف علی زرداری صاحب نے ملک وقوم کی ترقی کے لئے ہمیشہ مضبوط کردار ادا کیا ملک وقوم کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خدمات کو تاقیامت یاد رکھا جائیگا،آصف زرداری جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جن کے دل میں عوام کے لیے درد ہوتا ہے جو اپنی زندگی کو خدمت خلق کے لیے وقف کردیتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے مقبولیت اور عوام کی ہر دلعزیز پارٹی بننے کے پیچھے آصف علی زرداری کی کاوشیں، خدمات، اور جدوجہد شامل ہے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو آج پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بنانے میں جناب آصف علی زرداری کا اہم کردار ہے۔