ہارون آباد /مہنگائی
ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو۔ اشیائے خوردو نوش کے ساتھ استعمال ہونے والی روز مرہ کی اشیاء کو بھی پر لگ گئے۔
ملک بھر کی طرح ہارون آباد شہر میں بھی اشیائے خورد و نوش غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو نے لگیں۔سبزیوں کا ریٹ بھی دو سو سے تین سو کلو تک ہے ۔ہر سبزی کا ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہاہے ۔ برائلر گوشت میں بھی ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چار سو روپے کلو والا برائلر گوشت اب چھ سے اوپر بکنے لگا۔پرائس کنٹرول کمیٹی ریٹ طے کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔دوکاندار حضرات من مانے ریٹس وصول کرتے دکھاٸ دے رہے ہیں ۔عام شہریوں کا گزر بسر پہلے ہی مہنگاٸ کی وجہ سے مشکل ہو چکا ہے۔ اس پر اہلیان ہارون آباد کہنا ہے کہ وزیر اعلی’ پنجاب سے اپیل ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب آدمی اپنے بچوں کے ساتھ دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے۔