97

خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے پاکستان جیسے ملک میں جہاں ایک کمزور نظام تعلیم وجود رکھتا ہے نظام تعلیم میں بے تحاشہ اصلاحات کی گنجائش ہے وہیں برائٹ فیوچر ہائیر سیکنڈری سکول لطیف آباد کی جانب سے مراسلہ جاری کرنا ایک قابل ستائش اور خوش آئند عمل

خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے
پاکستان جیسے ملک میں جہاں ایک کمزور نظام تعلیم وجود رکھتا ہے نظام تعلیم میں بے تحاشہ اصلاحات کی گنجائش ہے وہیں برائٹ فیوچر ہائیر سیکنڈری سکول لطیف آباد کی جانب سے مراسلہ جاری کرنا ایک قابل ستائش اور خوش آئند عمل ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت خادم کمبوہ اونر برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول صابر حسین مظہر حسین ہاشمی صدر پریس کلب آواز یتیم والا اور آغا حبدار حسین ہاشمی سمیت دیگر مدعو مہمانان نے برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول میں ایک تعلیمی مراسلہ جاری کرنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی محنت اور قابلیت کے اعزازمیں منعقدہ تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے محنتی طلباء بقیہ کلاس کے لیے مشعل راہ اور ان کا پوزیشن حاصل کرنا ہم مکتب ساتھیوں کے لیے مسلسل محنت کا پھل رائیگاں نہ جانے کا سبق دیتا ہے۔
واضح رہے کہ برائٹ فیوچر ہائر سیکنڈری سکول لطیف آباد میں چار سال کی قلیل مدت میں سال بھر کا شیڈول مرتب کر کے طلبہ کو سال بھر کا ایک نصاب فراہم کیا ہے جس کی مدد سے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں آسانی ہوگی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں مختلف تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔چوہدری خبیب ذوالفقار نے طلباء کو پڑھائی میں جی لگا کر محنت کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی عمائدین علاقہ سمیت وکلاء ،انجمن تاجران اور صحافی برادری نے شرکت کی۔
پرنسپل سکول ہذا میڈم ریحانہ کوثر اور وائس پرنسپل سعدیہ ابراھیم کی جانب سے تقریب میں شرکت کر کے ادارہ کی حوصلہ افزائی کرنے پہ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں