ٹوبہ ٹیک سنگھ . ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ). ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بڑھتی آبادی کے وسائل پر اثرات بارے آگاہی مہم شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی ٹوبہ ٹیک
ٹوبہ ٹیک سنگھ . ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ). ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بڑھتی آبادی کے وسائل پر اثرات بارے آگاہی مہم شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو علماء ، سول سوسائٹی،سرکاری اداروں کے ساتھ مل خصوصی مہم لانچ کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن محمد نعیم نے محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن محمد نعیم ، سٹیزن سوشل ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر عارف جانباز قاضی ، محکمہ صحت، انفارمیشن آفیسر،امن کمیٹی،این جی اوز نمائندگان نے بھی شرکت۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم بچے خوشحال گھرانا سلوگن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں بہبود آبادی مراکز کے ساتھ تمام ہیلتھ فیسیلٹیز پر بھی خواتین و حضرات کو آگاہی دی جائے۔علماء کرام اور این جی اوز خطبات میں بڑھتی آبادی کے مسائل بارے لوگوں کو آگاہی دیں۔