November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کےمعروف سئنیر جرنلسٹ ندیم نظر کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی،

IMG-20250602-WA0226

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کےمعروف سئنیر جرنلسٹ ندیم نظر کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ نامور سئنیر صحافی ندیم نظر کو اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔. آپ پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و وقار کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ آپ کی علم وادب اور صحافت کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہء صحافت میں ناموری حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لاہور میں منعقد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی ایوارڈز کانفرنس میں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بطور ایڈیٹر سنڈے میگزین روزنامہ خبریں اور روزنامہ اوصاف ان کی کی گرانقدر خدمات ہیں۔ اب آپ ایڈیٹر فرائیڈے میگزین روزنامہ مشرق بھر پور صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ علمی اور ادبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ وطن عزیز کی صحافت کے سرمایہء افتخار جناب ندیم نظر کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازت سے نوازا جاچکاہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی منعقدہ پہلی ادبی ایوارڈز کانفرنس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور نامور سئنیر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر متعدد نامور قلمکاروں ،ادیبوں ، شاعروں ،مصنفوں اور صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔ جس میں ملک کے معروف قلمکاروں کو حسن کارکردگی ایوارڈزسے سرفراز کیا گیا ۔