November 16, 2026

سکھر۔ (بیورورپورٹ۔۔زیدی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات

IMG-20250602-WA0229

سکھر۔ (بیورورپورٹ۔۔زیدی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت سکھر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی، صوبائی اور عالمی صورتحال پر تبصرہ کیا.خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں، تاہم مہنگائی میں نمایاں اضافہ عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے، لیکن عوامی ریلیف کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ بجٹ کی آمد قریب ہے، عوام کو چاہیے کہ اپنے مسائل دل کھول کر بیان کریں تاکہ ہم پارلیمنٹ میں ان کی مؤثر نمائندگی کر سکیں۔سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، جن پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، اس لیے امن و امان کو مکمل طور پر بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔علاقائی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات قریب آتے ہی بھارت کی جانب سے جارحانہ بیانات اور دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ “پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔عالمی سیاست پر صحافی کے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ کی کوشش ہے کہ دنیا میں کشیدگی کا ماحول قائم رہے تاکہ وہ اپنی حکمرانی کو دوام دے سکیں۔ ان کی پالیسیوں کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔