ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عیدالاضحی پر آلائشوں کی بروقت صفائی کے لیے ستھرا پنجاب ٹیم کومتحرک کر دیا گیا ہے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عیدالاضحی پر آلائشوں کی بروقت صفائی کے لیے ستھرا پنجاب ٹیم کومتحرک کر دیا گیا ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ٹیم ستھرا پنجاب ہارون آباد نے تیاری مکمل کر لی قصاب حضرات ۔اجتماعی قربانی والے مقامات اور علماء اکرام بھی اس حوالہ سے آگاہی دے دی گئی ستھرا پنجاب ٹیم کی جانب سے شہریوں کو کیمیکل لگے شاپر بیگز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اس میں ڈالی جا سکیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجر میاں حنان اور آپریشن مینجر باؤ نذیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پرپوائنٹس قائم کیۓ جائیں گے۔ جہاں سے آلائشیں اکٹھی کی جائیں گی۔ عملہ اور مشینری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صفائ کی عمل تیزی سے کام کیا جا سکے۔ستھرا ٹیم کے رضا کار اور ورکرز عید کے دنوں میں صبح سات بجے سے فیلڈ میں اپنا ورک شروع کر دیں گے اور رات بارہ بجے تک جاری رکھیں گے ،اس حوالہ سے چیکنگ ٹیمیں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے انکو مانیٹر بھی کیا جاۓ گا۔ ستھرا پنجاب ٹیم کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور ٹیم کے عملے سے مکمل تعاون کریں اور ستھرا پنجاب ٹیم کی جانب سے دئے گئے شاپر بیگز میں ہی آلائشیں ڈال کر ٹیم کے حوالہ کریں تاکہ شہر کو صاف اور بدبو سے پاک رکھا جا سکے۔