November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی انتظامیہ کی

20250531_202132

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی انتظامیہ کی طرف سے ریلوے گراؤنڈ میں مویشی منڈی قائم کر دی،قربانی کے جانوروں کے پینے کے لیے صاف پانی اور سایہ دار ٹینٹ لگا دیئے گئے۔عید قرباں کی آمد آمد ہے شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں ہارون آباد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمن کی طرف سے ریلوے گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگوا دی گئی جس میں قربانی کے جانوروں کے پینے کے لیے صاف پانی اور سایہ دار ٹینٹ کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جانوروں کی طبی صورت حال کی جانچ پڑتال کے لیے حیوانات ڈاکٹرز کی طرف سے کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں جانوروں کا طبعی معائنہ اور حمل وغیرہ چیک کرنے جیسی سہولیات موجود ہیں مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں اور بیوپاریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کیے جانے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔