کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی،60میں سے
کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی،60میں سے صرف09ڈاکٹردستیاب، غریب علاقہ مکین سرکاری علاج معالجہ کی سہولت سے محروم،سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سند ھ حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں محکمہ صحت سندھ کی عدم توجہی ولاپرواہی کی باعث لگ بھگ سوادولاکھ کی آبادی پر مشتمل تحصیل کنری کے تعلقہ ہیڈ کواٹر اسپتال کنری میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے، تعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرامین بھٹی کے مطابق تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال کنری میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی کل 60اسامیاں ہیں جن میں سے صرف 09ڈاکٹر دستیاب ہیں جبکہ گائناکولجسٹ لیڈی ڈاکٹر،بے ہوشی کاڈاکٹر،جنرل فزیشن،کارڈیالوجسٹ،آنکھوں کاڈاکٹر،ڈینٹال سرجن سمیت مختلف امراض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 51آسامیاں روزاول سے تاحال خالی پڑی ہیں،اسپتال میں موجودجدید آپریشن تھیٹر بھی روزاول سے غیر فعال ہے،قیمتی طبی آلات زنگ آلود ہوکر ضائع ہورہے ہیں حاصل کردہ عدادوشمار کے مطابق تعلقہ اسپتال کنری میں روزانہ کی بنیاد پربچوں سمیت لگ بھگ 03 ہزار ہرعمرکے مردوخواتین مریض اپنے علاج کیلئے آتے ہیں مگر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کیوجہ وہ سرکاری علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہیں اورمایوس ہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں،تعلقہ اسپتال کنری میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے صورتحال انتہائی گھمبیرہوچکی ہے، سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ کی عدم توجہی ولاپرواہی کی وجہ سے سرکاری علاج معالجے کی سہولیات برائے نام رہ گئیں ہیں صورتحال کے باعث غریب عوام مہنگائی کے اس دور میں نجی میڈیکل سینٹروں اوراتائیوں کے رحموں کرم پر ہیں اوروہ بھاری اخراجات برداشت کرنے کے باوجود موت کے منہ میں جارہے ہیں سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ تعلقہ اسپتال کنری میں ڈاکٹروں کی تعیناتیاں اور دستیابی یقینی بنائے تو مہنگائی کے اس دور میں غریب علاقہ مکینوں کو سرکاری علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکے گی،شہری،سیاسی وسماجی حلقوں نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ سے نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔