🚨*🚨لاہور ہائیکورٹ ۔۔۔* *صدر پاکستان آصف علی زرداری کا میڈیکل کروانے اور بطور صدر کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت*
🚨*🚨لاہور ہائیکورٹ ۔۔۔*
*صدر پاکستان آصف علی زرداری کا میڈیکل کروانے اور بطور صدر کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت*
*لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کے لیے مہلت دے دی*
*جسٹس فاروق حیدر نے طالب حسین میکن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی*
*عدالت نئی اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دے۔درخواست گزار وکیل*
*صدر پاکستان درست طریقے سے خطاب نہیں کر سکے اور بعد میں انہیں آئی سی یو میں داخل کروا دیا گیا۔ درخواست گزار*
*آئینِ کے مطابق اگر صدر جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند نہ ہو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار*
*آئین کے آرٹیکل 2-A کے تحت صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔ درخواست گزار*
*صدر پاکستان جسمانی اور ذہنی طور پر نااہل ہے انکا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے۔ درخواست گزار*
*صدر بیمار ہونے کی وجہ سے انتظامی محکموں کی جانچ پڑتال نہیں کر پا رہے۔ موقف درخواست گزار*
*درخواست گزار پاکستان آرمی سے نائیک کے عہدے پر ریٹائر ہوا۔ درخواست گزار*
*عدالت صدر پاکستان آصف علی زرداری کا میڈیکل کروانے کا حکم دے،استدعا*
*عدالت صدر پاکستان کی میڈیکل رپورٹ آنے تک انہیں کام کرنے سے روکے۔ استدعا*