*قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر*
*قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر*
*پی ائی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ان شااللہ 10 جون کو ہوگا، ترجمان پی آئی اے*
کراچی: ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 ہزار 400 حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔