کراچی: قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ، کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں اور زخمی اوتھل اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
کراچی: قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ، کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں اور زخمی اوتھل اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل کوسٹ گارڈ کے قریب N-25 قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں 1122 ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل اسپتال منتقل کی گئیں۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ باقی تین افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا گیا ہے۔