November 16, 2026

*کٹے اور بھینس کی قربانی کا جواز عدم جواز* پیر 02 جون 2025 تحریر و تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250531_065145

*کٹے اور بھینس کی قربانی کا جواز عدم جواز*

پیر 02 جون 2025

تحریر و تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہماری تحقیق کے مطابق مندرجہ ذیل نقاط قابل غور ہیں اور ان کی بنیاد پر یہ واضع ہو جاتا ہے کہ
*کٹے اور بھینس کی قربانی جائز نہیں ہے*

1- بھینس ایک حلال جانور ضرور ہے.
2- ہر حلال جانور کی قربانی نہیں ہو سکتی۔
3- جیسے کہ ہرن حلال ہے مگر اس کی بھی قربانی نہیں ہو سکتی۔
4- قربانی کے فقط چار جانور ہیں جن کے جوڑے نر اور مادہ ملا کر کل آٹھ بنتے ہیں دیکھیئے سورہ الانعام۔
5- فتاوی عالم گیری میں بھینس کو گائے کی مثل کہا گیا ہے(علماء کی سائنسی معلومات کی تنقیص)
6- بھینس اور گائے دو علیحدہ جنس ہیں
7- بھینس گائے کی جنس نہیں ہے
8- بھینس اور گائے کے کروموسوم مختلف ہیں۔
(گائے کے کروموسوم 60 ہیں اور بھینس کے کروموسوم 50 ہوتے ہیں)
9- بھینس اور گائے مختلف species ہیں۔
10- بیل اور بھینس کا کراس نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ جنس ہی علیحدہ ہے
11- بھینس کی قربانی نہ سنت سے ثابت ہے نہ ہی آثار صحابہ سے ثابت۔
12- نبی کریم کے زمانے میں عربوں میں بھینس نہیں ہوتی تھی اور یہ آج بھی نہیں ہوتی۔
13- نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم دین مکمل دے گئے ہیں اس میں اب کسی قسم کی کمی بیشی کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔
14- اصول دین ہے کہ مشکوک سے بچا جائے۔ بھینس میں شک ہے تو اسے چھوڑ دیں۔
15- گائے میں کوئی شک نہیں اور یہ آسانی سے دستیاب بھی ہے تو گائے پر دل مطمئن ہے تو اسکی قربانی دیں۔

*اصول دین قرآن سے*
سورة النسآء – آیت 59
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا

ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو اور ان کا بھی جو تم میں سے حکم دینے والے ہیں، پھر اگر تم کسی چیز میں جھگڑ پڑو تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹاؤ، اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو، یہ بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے زیادہ اچھا ہے

*بھینس اور کٹے کی قربانی جائز نہیں ہے ایک تحقیقی جائزہ*

برادران اسلام
دین اسلام میں اللہ تعالی کے بتلائے ہوئے اصول و ضوابط اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتلائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنا ہوتا ہے آپ اپنی پسند نا پسند اور مرضی سے دین میں کچھ دخل اندازی یا تبدیلی نہیں کر سکتے اس کے اصولوں میں تبدیلی نہیں ہو سکتی کیونکہ آخرت میں اللہ تعالی کے ہاں مسلمانوں کے دین میں وہی اعمال قابل قبول ہونگے جو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق ہونگے۔ بدعات کو رد کر دیا جائے گا۔
کسی امر میں جب شک آجائے تو اسے چھوڑ دینا ہی مناسب ہے۔ کیا قربانی کے جانوروں کے آٹھ جوڑے قربانی کرنے کے لئے کیا کم ہیں یا نایاب ہو گئے ہیں؟

یہی دین اسلام کا حسن ہے کیونکہ یہ آخری آسمانی مذہب ہے اور مکمل دین ہے اور اللہ تعالی نے اسے مکمل بناکر نازل فرمایا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے پسند فرمایا ہے اور اللہ تعالی کے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسے مکمل دے گئے ہیں۔
اس میں کمی بیشی کا کسی کو حق نہیں

میری گذارشات کا درج ذیل حصہ سائنسی ہے اسے ترجمہ کئے بغیر من و عن لگا دیا گیا ہے اور یہ ارٹیفیشل انٹیلیجنس سے جنریٹ کیا گیا ہے۔

[02/06, 10:07 am] Engineer Nazir Malik: What are the distincts genetcally between cow and Buffalo?
[02/06, 10:07 am] Meta AI: Here are the genetic differences between cows (Bos taurus) and buffaloes (Bubalus bubalis):

Genetic Differences
1. *Species and genus*: Cows belong to the genus Bos, while buffaloes belong to the genus Bubalus.
2. *Chromosome count*: Cows have 60 chromosomes (30 pairs), whereas buffaloes have 50 chromosomes (25 pairs).
3. *DNA sequence variations*: Differences in DNA sequences contribute to distinct traits and characteristics.
4. *Genetic markers*: Variations in genetic markers can be used to identify and distinguish between the two species.

Implications
1. *Breeding and hybridization*: Genetic differences can impact breeding programs and hybridization efforts.
2. *Disease resistance and susceptibility*: Genetic variations may influence susceptibility to certain diseases.
3. *Adaptation to environments*: Genetic differences can affect adaptation to different environments and climates.

These genetic differences reflect the unique characteristics and traits of each species.

*حاصل کلام:*
بھیبنس بے شک حلال جانور ہے اور ہر حلال جانور قربانی نہیں ہو سکتا مگر ان دونوں کو ایک جنس کہنا درست نہیں ہے بھینس اور گائے دو مختلف جنس ہیں اور یہ دو مختلف نسلیں ہیں ان کی آپس میں بریڈنگ بھی نہیں ہو سکتی ہاں انکو زکواۃ کی مد میں تو جمع کیا جا سکتا ہے مگر قربانی میں گائے کا بدل یا قائم مقام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

علماء اکرام سے معذرت مجھے سائنس کی زبان استعمال کرنی پڑی یہ میری مجبوری ہے اور مضمون کی ضرورت۔

میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس سے قبل اس دینی مسئلہ کو اس گہرائی سے کبھی بھی کسی نے بیان نہیں کیا۔
بھینس کی قربانی کا جواز اور عدم جواز کو کھول کر بیان کرنے کی یہ میری ادنہ سی کاوش ہے ضد نہیں ہے

اسکے بعد آپ برادران اسلام اور علماء اکرم اپنا فیصلہ خود کریں جو حق سچ میں نے اپنی بہترین معلومات کے مطابق امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیا ہے اسے آپ مانیں یا نہ مانیں بندہ نا چیز نے حق سچ بیان کر دیا ہے۔

چونکہ دوسرے ادیان میں اسی طرح سیانے لگوں نے اپنی مرضی سے تحریف کر دی تھی اسی لئے اب وہ اصل نہیں رہے

وما علینا الا البلاغ المبین

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں سچ بیان کرنے سمجھنے اور اس پر عمل کے توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

تحریر و تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell : 03008604333