November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سےدعا انلاین نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے سپیشل برانچ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ

IMG-20250602-WA0185

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سےدعا انلاین نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے سپیشل برانچ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کاروائی خیر پور ٹامیوالی سے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں سپلائی کئے جانے والا تقربیا6من مضر صحت گوشت ہیڈ سائیفن کے مقام پر پکٹر کر سپلائی ناکام بنا دی گاڑی بولان اور ملزمان پولیس تھانہ صدر کی حراست میں مقدمہ درج گوشت تلف کر دیا بتایا جاتا ہے کہ محمد شاہزیب قصاب ڈرائیور محمد عامر کے ہمراہ خیر پور ٹامیوالی کے قصاب حاجی شیزار نامی شخص سے تقریبا 6من مضر صحت گوشت گزشتہ روز صبح 4بجے کے قریب لے کر ملتان چوک گھنٹہ گھر ملتان میں سپلائی کے لئے جا رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر سپیشل برانچ اور پولیس تھانہ صدر میلسی نے مشترکہ کاروائی ملزمان شاہزیب اور عامر ڈرائیور کو بمعہ مضر صحت گوشت ہیڈ سائیفن کے مقام پکٹر لیا اور تھانہ صدر میلسی لائے جہاں پر انچارچ سلاٹر ہاؤ ڈاکٹر محمد عمیر اقبال نے گوشت کا معائنہ کیا اور استغاثہ میں تحریر کیا یہ گوشت مضر صحت ہے جس پر تھانہ صدر پولیس ملزمان شاہزیب اور عامر کے خؒاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 390/25درج کر لیا ملزم شاہ زیب نے بتایا کہ یہ گوشت خیر پور سے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں قصاب کی دوکان پر لے کر جارہے تھے جہاں سے ملتان میں بریانی شاپ والوں کو سپلائی کیا جا نا تھا شہریوں نے سپیشل برانچ اور پنجاب پولیس کی اس کاروائی کو سراہا۔