November 16, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چیف منسٹر سمر گیمز 2025ء میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سپورٹس جمنیزیم میں

IMG-20250601-WA0078

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چیف منسٹر سمر گیمز 2025ء میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب احمد اعوان اور ڈی ایس پی پنجاب پولیس فیاض احمد ہنجرا تھے۔ جن کا استقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر روف باجوا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کیا۔ مہمانوں کا مختلف اضلاع سے آنے والی ٹیموں کے کھیلا ڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ تقریب میں مختلف گیمز میں دی جانے والی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال ،تحصیل سپورٹس آفیسر سعد اللہ بابر اور دیگر موجود تھے۔