November 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی

IMG-20250601-WA0077

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری و ساری ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین ۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب نے اپنا یہ سلوگن سچ ثابت کردیا ہے کہ “بدل چکا ھے خوشاب، سرکاری سکول معیاری سکول”۔ گورنمنٹ گرلز ہائ سکول چک نمبر 47 ایم بی میں بھی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سولرپینل کا افتتاح کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب یاسین ساجد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملک احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ادارہ ہذا کی فلاح و بہبود کے لیے ہیڈ مسٹریس اور ان کے ٹیچنگ سٹاف کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر سی۔ ای۔ او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کی بہتری کےلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروءے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں تواتر سے اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینلز کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، اب تک 50 سے سرکاری سکولوں کو سولر پینلز پر شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ انشاءاللہ یہ عظیم مشن جاری و ساری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں معاشرے کے صاحب ثروت اور مخیر حضرات کے ان اداروں کے ساتھ تعاون کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ یہ ایک صدقہ جاریہ ء کا کام ہے اس عظیم کام کا اجر ان کو اللہ تعالی ا کی ذات عطا کریں گے ۔ انہوں نے عوامی، سماجی حلقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے ویژن کے مطابق خوشاب کے سرکاری سکولوں کی تعمیر و ترقی اور کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔