یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا وفد نتھیا گلی آیا ہوا ہے۔دو ذہین طلباء نے پروفیسر صاحب سے پوچھا
یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا وفد نتھیا گلی آیا ہوا ہے۔دو ذہین طلباء نے پروفیسر صاحب سے پوچھا
سر، اس بار پھر ہمارے ھیرو ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا ہے مگر اسے اتنی پذیرائی نہیں ملی۔عوام نے بھی اتنی excitement کا مظاہرہ نہیں کیا۔اسکی کیا وجہ ہے؟
پروفیسر صاحب نے تھوڑے سے توقف کے بعد جواب دیا
وجہ یہ ہے کہ قوم ایک بہت بڑی کامیابی اور فتح سے سرشار ہے جسکے سامنے کھیل کی کامیابی کی کوئی وقعت نہیں ۔۔۔۔
جب ارشد ورلڈ چیمپئین بنا اسوقت قوم کو بڑی مدت کے بعد ایک اچھی خبر ملی تھی۔۔۔ورنہ پاکستان کے بارے میں ہر طرف سے منفی خبریں ہی سننے کو مل رہی تھیں۔۔اسوقت تمام پاکستانی قومی وقار میں اضافے کی کسی خبر کیلئے ترسے ہوے تھے۔
مگر اب ھندوستان کے ساتھ چار روزہ جنگ نے صورتحال یکسر بدل دی ہے۔۔پاکستان کی افواج۔۔خصوصاً ائیر فورس نے پانچ گنا بڑے ملک کو واضح شکست دیکر قوم کو جس فتح سے ہمکنار کیا ہے اسکا تو صرف خواب ہی دیکھا جا سکتا تھا ۔قوم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے والے اصل ھیروز کا کارنامہ اتنا بڑا ہے کہ اسکے سامنے کسی کھیل کی کامیابی کی کوئی اہمیت نہیں۔۔کھیلوں میں تو بہت چھوٹے ملک بھی چیمپئین بن جاتے ہیں۔۔اس سے عالمی برادری میں اس ملک کی عزت اور وقار میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔پھر جو ملک ایک بار جیتے وہ اگلی بار ہار بھی جاتا ہے۔۔لہذا کھیل میں جیت ھار کو بہت زیادہ اہمیت نہی دی جاتی۔اب بھی جو اہمیت ملتی ہے وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشل مفادات کی وجہ سے ملتی ہے۔۔
یاد رکھیں اصل ھیرو تو جنگوں میں فتح دلانے والے۔یا شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ کرنے والے محافظ ہوتے ہیں۔کھیل تو ایک entertainment ہے ۔۔اور کھلاڑی اور فلمی اداکار ھیرو نہیں entertainers ہوتے ہیں۔۔کبھی کبھار اچھی خبر کو ترسی ہوئی قوم entertainers کو ھیرو کا درجہ دے دیتی ہے ۔۔مگر وہ کچھ وقت کیلئے ہوتا ہے۔۔اب اصل ھیروز کے تاریخی کارنامے سے قوم سرشار ہے اسلئے کھیلوں کی کامیابی کو زیادہ اہمیت نہیں مل سکتی۔۔
سر۔بہت شکریہ ۔آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھا دیا ہے۔
طلباءو طالبات نے مشترکہ طور پر کہا