November 16, 2026

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی وفد کی صدر جعفریہ الائنس پاکستان حضرت

IMG-20250601-WA0060(1)

سکھر سے بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی وفد کی صدر جعفریہ الائنس پاکستان حضرت حجۃ‌الاسلام والمسلمین آیت اللہ علامہ سید رضی جعفر نقوی قبلہ دام ظلہ سے اہم اور پُرمعنٰی ملاقات

آج دوپہر جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے ایک مرکزی و معزز وفد نے ملتِ جعفریہ کی عظیم علمی، فکری اور تنظیمی شخصیت، صدر جعفریہ الائنس پاکستان حضرت حجۃ‌الاسلام والمسلمین آیت اللہ علامہ سید رضی جعفر نقوی قبلہ دام ظلہ سے نہایت اہم اور مفصل ملاقات کی۔

وفد کی قیادت جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے بانی و صدر جناب سید طاہر عباس زیدی نے کی، جبکہ نائب صدر جناب کمیل مرتضیٰ نقوی اور جنرل سیکریٹری جناب سید جواد رضا رضوی بھی وفد میں شامل تھے۔

یہ ملاقات خوشگوار، سنجیدہ اور بامقصد ماحول میں انجام پائی۔ ملاقات کا مقصد حضرت آیت اللہ قبلہ کو جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کی باضابطہ رجسٹریشن، اس کے فکری و تنظیمی خطوط اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کرنا تھا۔

علامہ سید رضی جعفر نقوی قبلہ نے تمام امور کو انتہائی توجہ سے سنا، تنظیمی وژن کو سراہا، اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور بروقت پیش رفت قرار دیا۔

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کی جانب سے حضرت قبلہ سے یہ باقاعدہ درخواست بھی پیش کی گئی کہ تنظیم کو “جعفریہ الائنس پاکستان” کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے تاکہ ملکی سطح پر ملتِ تشیع کے پلیٹ فارم کو مزید منظم اور فعال بنایا جا سکے۔

اس موقع پر حضرت آیت اللہ قبلہ نے وفد کی کوششوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار فرماتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا فرمائی۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نظریاتی اخلاص، تنظیمی ڈسپلن اور باہمی ہم آہنگی ہی ملت کی اصل طاقت ہے۔

یہ ملاقات نہ صرف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کے لیے ایک اہم اور مثبت سنگِ میل ثابت ہوئی، بلکہ ملتِ تشیع کے تنظیمی اتحاد اور قومی ہم آہنگی کی جانب ایک مؤثر پیش رفت بھی تھی۔