سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سکھر میں ایف بی آر ان لینڈ روینیو انفورسمنٹ کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس نذر آتش، سگریٹس کی مالیت ساڑھے تیرہ کروڑ روپے سے زائد ہے جو مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی تھیں، ان لینڈ روینیو حکام
ایف بی آر کے شعبہ ان لینڈ روینیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے سکھر اور اندرون سندھ میں گذشتہ ایک سال میں مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی جعلی اور نان پیڈ سگریٹس کو سائیٹ ایریا سکھر کے علاقے میں نذر آتش کیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب بھی ہوئی جس میں ریجنل ٹیکس آفس سکھر کے چیف کمشنر توقیر احمد میمن، ان لینڈ روینیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد اسلم مری، کمشنر آرٹی او سکھر پرویز احمد شر، ان لینڈ روینیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکھر کے انچارج محمد یعقوب کے علاوہ ایف بی آر کے افسران اور عملے نے شرکت کی اس موقع پر آر ٹی او سکھر کے چیف کمشنر توقیر احمد میمن، ریجنل کوآرڈینیٹر آئی آر این ای اسلم مری اور کمشنر پرویز شر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی اور نان پیڈ سگریٹس آزاد جموں وکشمیر کی ایک کمپنی کی تیار کردہ تھیں جو گذشتہ ایک سال کے دوران پکڑی گئی تھیں اور ان کی مالیت ساڑھے تیرہ کروڑ روپے سے زیادہ ہے ہم نے دسمبر میں بھی ایک سو سترہ ملین روپے کی سگریٹس اور دیگر اشیاء نذر آتش کی تھیں یہ کاروائی ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس چوری روکنےکی مہم کا حصہ ہے جو جاری رہے گی انہوں نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس نے اس سال اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ایف بی آر نے اپنی تیاری کرلی ہے
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے